- کوئٹہ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق
- ناقص کارکردگی؛ بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پوسٹیں وائرل
- چین میں اسکول بس بچوں پر چڑھ دوڑی؛11 طلبا ہلاک
- اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
- چین میں پانی پر بنا فنِ تعمیر کا شاہکار پُل
- کابینہ اجلاس: گوادر اور ترکمانستان کی بندرگاہوں کے مابین معاہدے سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری
- قومی اسمبلی؛ سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل مؤخر
- امریکی سفیر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، سیکورٹی سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال
- عمران خان کی ممکنہ فوجی ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد
- جاپان میں خودکشی کرنے والی لڑکی چھت سے راہگیر پر گرگئی، دونوں ہلاک
- بنگلادیش کی تاریخی فتح؛ پہلی بار پاکستان کو ٹیسٹ فارمیٹ میں کلین سوئپ کردیا
- نواز شریف، مریم نواز نے بارودی سرنگیں بچھانا شروع کردیں ہیں، مشیرخزانہ خیبرپختونخوا
- لوئس سواریز نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- ملک میں 2ماہ کے دوران بارشوں سے 300 سے زائد افراد جاں بحق
- کراچی میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور بوندا باندی کا امکان
- ساٹھ سال کا مطلب ریٹائرمنٹ نہیں
- کراچی؛ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر لیڈی کانسٹیبل معطل
- کراچی، پولیس مقابلے میں 2 مبینہ ڈاکو ہلاک
- کراچی میں بچی سے زیادتی و قتل کا دوسرا ملزم بھی گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اڈے پر گھات لگا کر حملہ
جامعہ کراچی میں کلاسز کے بائیکاٹ کے اعلان پر اے پی ایم ایس او کا اظہار تشویش
کراچی: آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی سیکٹر کمیٹی نے انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے کلاسز کے بائیکاٹ کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا۔
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی سیکٹر کمیٹی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جامعہ کراچی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد کی مبینہ گمشدگی اور بازیابی کے معاملے کی جانچ کیے بغیر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی جانب سے ہڑتال اور کلاسز کے بائیکاٹ کا اعلان کرنا جامعہ کراچی اور طلبا کے مفاد میں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ڈاکٹر ریاض احمد مقدمے میں مطلوب تھے اور ان سے روزمرہ کے معاملات کی پوچھ گچھ کی گئی اس معاملے کو سیاسی رنگ دینا انتہائی افسوس ناک ہے۔
اے پی ایم ایس او جامعہ کراچی سیکٹر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ طلبا کے مستقبل کو داؤ پر نہ لگائیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور کلاسز کے بائیکاٹ کے اعلان کو واپس لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔