ریتیش دیشمکھ اور فردین خان کی فلم ’وسفوٹ‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ آگئی

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
فوٹو : یوٹیوب

فوٹو : یوٹیوب

 ممبئی: بالی ووڈ فلم ’وسفوٹ‘ جس میں ریتیش دیشمکھ، فردین خان، اور کرسٹل ڈی سوزا مرکزی کرداروں میں شامل ہیں اسے 6 ستمبر 2024 کو جیو سنیما پر ریلیز کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی ریلیز دو سال کی تاخیر کے بعد ہو رہی ہے اور اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پیش کیا جا رہا ہے۔

اداکار فردین خان نے اس کا پوسٹر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ناظرین کو ایک ’بڑے دھماکے‘ کے لیے تیار رہنے کا پیغام دیا ہے۔

فلم کو سانجے گپتا اور بھوشن کمار نے پروڈیوس کیا ہے اور اس کی ہدایتکاری کوکی گلتی نے کی ہے۔

’وسفوٹ‘ 2012 کی وینزویلا کی فلم ’راک، پیپر، سیزرز‘ کا آفیشل ری میک ہے، جس میں ریتیش دیشمکھ ایک پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں، جس کے بیٹے کو فردین خان کا کردار اغوا کر لیتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔