نیوکراچی اسپتال میں مریضہ پر تشدد کرنے والا ملازم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 1 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: نیو کراچی میں اسپتال میں خاتون پر تشدد  میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ نیو کراچی اسپتال میں خاتوں مریضہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی ، جس کے بعد نیو کراچی پولیس نےملزم شاہ ذیب  کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم شاہ ذیب نئی کراچی اسپتال کا ملازم ہے ، ملزم شاہ زیب نے خاتون کو اسپتال میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر370 درج کرلیا گیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔