اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک  اتوار 1 ستمبر 2024
فوٹو؛ ٹائمز آف اسرائیل

فوٹو؛ ٹائمز آف اسرائیل

مقبوضہ بیت المقدس: چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اسرائیل میں حکومت مخلاف مظاہرے شروع ہوگئے، ملک کی سب سے بڑی ٹریڈ یونین نے پیر کو ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی۔

اتوار کو چھ یرغمالیوں کی لاشیں ملنے کے بعد یروشلم اور تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

مظاہرین نے تل ابیب کی ایالون ہائی وے کو بند کردیا جس کے نتیجے میں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

دریں اثنا اسرائیل کی ٹریڈ یونین ہسٹاڈرٹ کے سربراہ آرنون بار ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ پیر کو ہڑتال کے ذریعے پوری اسرائیلی معیشت کو روک دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس

یرغمالیوں کے خاندانوں کے فورم کا کہنا ہے کہ مزید چھ یرغمالیوں کی ہلاکت نیتن یاہو کی حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کرنے میں ناکامی کا براہ راست نتیجہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔