مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک شدید زخمی

صالح مغل  اتوار 1 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 راولپنڈی: نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں گلگت کا رہائشی دم توڑ گیا۔

مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے  پیرودھائی روڈ میں دکان کے باہر کھڑا گلگت کا رہائشی جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عزیز اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ کی وجہ سے ایک شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

ایس ایچ او پیرودھائی سبطین شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی چھان بین کر رہے ہیں لیکن بظاہر واقعہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔