- ایران میں دہشت گردوں کے حملے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید
- کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
- لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس جھگڑوں کی نذر، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ
- پاکستان نے یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرلیا
- قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ
- گنڈا پور نے فیض حمید کیس سے بچاؤ کیلیے تقریر کی ، واوڈا
- وٹامن تھراپی و جلد کی چمک کا غیر سائنسی علاج منافع بخش ’’کاروبار‘‘
- لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان
- وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- امریکا کے 3 شہریوں کو کانگو میں حکومت کے خلاف بغاوت پر سزائے موت
- لاہور؛ جوہر ٹاؤن میں کار ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا
- لاہور؛ شالیمار اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- کرکٹر سرفراز احمد کے برادرِ نسبتی کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- کراچی: سائٹ سپر ہائی وے سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم گرفتار
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
خوابوں کی تعبیر
گلاب کے پھول
مصطفیٰ چوہدری،سرگودھا
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے ننھے سے باغیچے میں بہت سے گلاب کے پھول کھلے ہیں اور ہم سب ان کو دیکھ کے خوش ہو رہے ہیں ۔ ان کا سائز اور خوشبو عام پھولوں کی نسبت کافی تیز ہوتی ہے اور ہم ان کو دیکھ کے بہت خوش ہوتے ہیں کہ امی کی محنت رنگ لائی اور بہت ہی خوبصورت گلاب کھلے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
بے موسمی پھول
رحیمہ شاہ، سیالکوٹ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے باغ میں ہوں اور وہاں مالی کے ساتھ مل کے کاٹ چھانٹ کر رہی ہوں ۔ میں پھولوں کی طرف دیکھتی ہوں تو بہت حیران ہوتی ہوں کہ ان میں کافی ایسے پھول ہوتے ہیں جن کا موسم نہیں ہوتا ۔ مالی مجھے کہتا ہے کہ ان کو نکال دیں ان کا اس وقت موسم نہیں اور بے کار لگے ہوئے ہیں ۔ میں اس کو منع کرتی ہوں کہ نہیں لگے رہنے دو جبکہ مالی مسلسل ان کو اتار رہا ہے کہ یہ اس وقت اچھے نہیں مگر میں ساتھ ساتھ اس کو ٹوکتی جا رہی ہوں مجھے اس کی تعبیر جاننا ہے ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
ہاتھ پر چوٹ لگنا
تسلیم ریحان، بہاولپور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے ہاتھ پہ کہیں سے چوٹ لگی ہے اور اس میں سے بہت زیادہ مواد رس رس کے بہہ رہا ہے۔ میری بہن بہت کوشش کرتی ہے کہ اس کو کپڑے سے صاف کر سکے مگر وہ رستا ہی چلا جاتا ہے اور مجھے کافی تکلیف اور پریشانی ہوتی ہے۔
تعبیر : یہ خواب ظاہر کرتا ہے کہ آپ کا دماغ بہت زیادہ دنیا داری میں لگا ہوا ہے۔ اور زیادہ تر وقت پیسوں اور دنیا کے متعلق سوچتے ہوئے گزرتا ہے۔ بہتر ہے کہ اس دنیا داری سے ذھن نکال کے اللہ کی طرف دھیان لگائیں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں ۔ رات کو سونے سے پہلے سیرت النبی کا مطالعہ کیا کریں جو کہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں۔
آسمان پر ستارے دیکھنا
یاسمین وٹو، اوکاڑہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں آسمان کی طرف منہ کر کے لیٹی ہوں اور آسمان پہ موجود ستارے دیکھ رہی ہوں ۔ تھوڑی دیر بعد مجھے یوں لگتا ہے کہ جیسے سارے ستارے ٹمٹمانے لگے ہوں اور ان کی روشنی کم ہونے لگی ہو ۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ بالکل تاریک ہو جاتے ہیں۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
کمرے میں سانپ
ساہمل سائیں، سکھر
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے کمرے کی چھت پہ پنکھے کے ساتھ ایک کالے رنگ کا سانپ لٹک رہا ہے جو نیچے میرے بستر پہ چھلانگ لگا دیتا ہے ۔ میں اتنا ڈر جاتا ہوں کہ مارے خوف کے میرے منہ سے آواز نہیں نکلتی اور میں نیم بے ہوش ادھر ہی اس کو اپنی طرف بڑھتے دیکھتا رہتا ہوں ۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
گود میں بچہ
عارفہ سبحان، کوئٹہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اپنے خاندان میں کسی دعوت میں موجود ہوں اور میری گود میں ایک بہت ہی پیارا و صحت مند بچہ ہے ۔ سب رشتے دار آ کر اس کو پیار کر رہے ہیں ۔ میں بھی اس کو گود می اٹھائے پھر رہی ہوں اور بہت زیادہ خوش ہو رہی ہوں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذہن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
گدھوں کی آوازیں
ماہین اکرم، قصور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے ساتھ والے گھر میں کسی نے دو گدھے باندھے ہوئے ہیں جو دن رات عجیب سی آوازیں نکالتے رہتے ہیں ۔ میں ان کی آوازوں سے بہت پریشان ہوتی ہوں۔ مگر میری بار بار درخواست کے باوجود چوکیدار ان کو ادھر سے نہیں ہٹاتا ۔ یہ آوازیں ہر وقت میرے دماغ میں گونجتی رہتی ہیں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
گرمی میں چلنا
نوشابہ جبین، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور میرے میاں پتہ نہیں کس جگہ پہ پیدل جا رہے ہیں ۔ گرمی کی وجہ سے میں ان کو کہتی ہوں کہ ذرا دیر کو کسی درخت کے نیچے کھڑے ہو جائیں تاکہ کچھ ریسٹ مل سکے ۔ مگر جو درخت دور سے گھنے نظر آتے ہیں قریب سے ان کی شاخیں اتنی چھدری ہوتی ہیں کہ ہم تنگ آ کر مسلسل چلتے ہی جاتے ہیں ۔ میں ان سے کہتی ہوں کہ کاش ہم ایک چھتری ہی لے آتے یا شام کو آ جاتے تا کہ اتنی گرمی میں تو نہ چلنا پڑتا ۔
تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔
گہری سانسیں لینا
ارم ظفر، راولپنڈی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں اور میری امی ایک بہت سر سبز قطعے پہ چل رہے ہیں اور میری والدہ زیر لب کچھ تلاوت کرتی جا رہی ہیں ۔ میں بہت خوشی محسوس کرتی ہوں اور گہری گہری سانسیں لے کر ٹھنڈی ہوا اندر کھینچتی ہوں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
قید ہونا
کوثر بی بی، حیدرآباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں جیسے کسی بند جگہ میں ہوں اور وہاں سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں ہوتا، میں دیواریں ٹٹول ٹٹول کر چلتی ہوں اور دیکھتی ہوں کہ شائد کوئی ایسی جگہ مل جائے جہاں سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ بھی ہو ۔ مگر کہیں سے بھی کوئی راستہ نظر نہیں آتا ، اور خود کو بند جگہ پہ تصور کر کر کے میرا دل کافی زیادہ گھبرا رہا ہوتا ہے ۔ میں زور زور سے آوازیں بھی دیتی ہوں کہ شائد کوئی میری آواز سن لے مگر کوئی نہیں آتا ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
اکیلے آنسو بہانا
عبدالرحمان، گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ پتہ نہیں کس جگہ ہوں مگر بہت زیادہ رو رہا ہوں اور خوب چلا رہا ہوں، ذہن میں ہے جیسے یہی میرا گھر ہے، جبکہ وہ کوئی اجنبی سا گھر ہے جس کو میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ اس کے ساتھ ساتھ میں دیکھتا ہوں کہ کوئی وہاں ہے کہ نہیں مگر میرے علاوہ کوئی نہیں ہوتا ۔
تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
نشیب و فراز والی جگہ
نائلہ واسطی، کوئٹہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی اونچی نیچی جگہ پہ چل رہی ہوں، جہاں ریت ہی ریت ہے اور مجھ سے چلا نہیں جا رہا ۔ میں جوتی اتار کے چلنے کی کوشش کرتی ہوں کہ شائد اس سے جلدی قدم لے سکوں مگر اس سے میری رفتار اور کم ہو جاتی ہے اور میرے پاوں ریتلی زمین میں دھنس دھنس جاتے ہیں ۔
تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے گی ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔
خوشبو مہکانا
اشرف علی، پاکپتن
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کسی دوست کے گھر ایک محفل میں شریک ہوں اور کسی بہت خوشبو دار بوٹی کو سلگاتا ہوں اور ادھر موجود لوگوں کے درمیان اس کو سلگا کر دھونی دے رہا ہوں۔ مجھے خود اس کی خوشبو سے دل و دماغ میں تازگی کی لہریں محسوس ہو رہی ہوتی ہیں اور میں سوچتا ہوں کہ گھر جاتے ہوئے دوست کے ابو سے دریافت کروں گا کہ یہ کونسی بوٹی تھی جو اتنی خوشبو دار تھی۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
گندا پانی
فرحین خان، بہاولپور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری امی نے ہم کو کچھ کپڑے دئیے ہیں اور میں یہ دیکھ کر پریشان ہو جاتی ہوں کہ ایک جگہ کافی نشان لگے ہوتے ہیں جیسے کسی چکنی چیز سے رگڑا گیا ہو، میں یہ دیکھ کر کافی پریشان ہو جاتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ جلدی سے دھو لوں تا کہ امی کو پتہ نہ چلے ۔ میں ان کو دھونے کے لئے ٹب میں ڈال دیتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ پانی اتنا گدلا ہوتا ہے کہ دھلنے کے بعد بجائے صاف ہونے کے وہ مذید گندے ہو جاتے ہیں ۔ یہ دیکھ کر میں بہت زیادہ ڈر جاتی ہوں۔
تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔
پانی کی تلاش
نعمت اللہ، پشاور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں ننگے پاوں کسی جگہ چلتا جا رہا ہوں ۔ راستہ کافی گندگی والا ہے اور میں گندگی سے بچ کر چلنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ اس کے باوجود میرے پاوں اس میں لتھڑ جاتے ہیں اور میں پانی تلاش کرنے کی کافی کوشش کرتا ہوں کہ کسی طرح اس سے نجات حاصل کر سکوں ۔
تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔
دوست تحفہ بھیجتا ہے
صابر علی، کوئٹہ
خواب: میں نے دیکھا کہ میرے ایک دوست نے مجھے اپنے فارم سے بہترین رس بھرے انگور بھیجے ہیں جو میں اپنے ہمسائیوں کو بھی بانٹتا ہوں ۔ سب لوگ اس کے ذائقے کی تعریف کرتے ہیں ۔ میں اس کو اپنے والدین کو بھی بھیجنے کے لئے الگ کر لیتا ہوں ۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔
باغ کی خراب حالت
فرحانہ افضل، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرا سر سبز باغ بالکل اجڑا سا ہے کوئی بھی درخت سالم نہیں رہتا ، کیاریوں میں پھول یا بیلیں بھی باقی نہیں ہیں ۔ میں یہ سب دیکھ کر کافی اداس ہوتی ہوں اور سوچتی ہوں کہ کسی دوسرے مالی کو بلا کر لاوں اور دوبارہ سب کچھ لگوائوں ۔
تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔