جڑانوالا؛ دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

جڑانوالا: دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی واردات تھانہ صدر کے چک نمبر61گ ب میں پیش آئی جہاں دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل ہوگیا جس کی شناخت انصر جٹ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق گاؤں میں آرائیں اور جٹ برادری میں دشمنی چلی آرہی ہے، جٹ گروپ نے ایک ماہ قبل میاں ندیم کو قتل کردیا تھا اور مقتول انصر جٹ،میاں ندیم کے قتل میں عبوری ضمانت پر تھا جو آج دشمنی کی بھینٹ چڑھ گیا۔

پولیس نے  مقتول انصر بٹ کی نعش کو اسپتال منتقل کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔