- میٹا کا دیگر پیغام رساں ایپ سے رابطے کے لیے اہم فیچر پر کام جاری
- سرکاری پاور کمپنیوں کی نجکاری، احتجاج سے بچنے کیلیے لازمی سروس ایکٹ نافذ
- دل نے عابد علی کا دل توڑ دیا
- پنجاب کے 93 ہزار سرکاری ملازمین پلاٹس ملنے کے منتظر
- جولائی، اگست میں یورپی یونین سے ترسیلات زر میں 27 فیصد اضافہ
- توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ، بولیاں طلب
- کاسمیٹکس کریموں میں کھالوں کے استعمال پر گدھوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
- کوہ پیماؤں کیلیے بلند پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں اضافہ
- پوائنٹ آف سیلز ٹیکس واپس لیا جائے، نجی تعلیمی ادارے
- ترامیم سپریم کورٹ پر شب خون مارنے کے مترادف، بیرسٹر سیف
- پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم جمہوریت منایا گیا
- زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نے گھر سے نکال دیا
- پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف پورے کر لیے، وفاقی وزیر خزانہ
- سپریم کورٹ کو آئینی ترمیم کا نوٹس لینا چاہیے، جسٹس وجیہہ
- اکبر ایس بابر کا سپریم کورٹ کے 8 ججوں کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
- جو ہوا بہت اچھا ہوا ، قوم کو جمہوریت مبارک، بلاول
- جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی بات کرنیوالے پارلیمنٹ کو بے توقیر کر رہے ہیں، حافظ نعیم
- عید میلادالنبیؐ کل مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
- حسینہ کے بعد پاک بنگلہ دیش روابط میں بہتری کی امیدیں
- آئی پی پیز کا کیپیسٹی چارجز سمیت بجلی نرخ کم کرنے سے انکار
میانوالی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا راکٹ لانچرز سے حملہ
میانوالی: تھانہ عیسی خیل میانوالی کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جسے پنجاب پولیس نے ناکام بنا دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا۔
چیک پوسٹ پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان الرٹ تھے، شدید جوابی فائرنگ کے نتیجے میں بزدل دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں چیک پوسٹ پر تعینات 2 جوان گولی لگنے سے زخمی ہو گئے، دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی پی او میانوالی اختر فاروق فوری طور چیک پوسٹ پہنچے وہ بالائی مورچے پر خود گئے اور جوانوں کو حملہ ناکام بنانے پر شاباش دی۔
ڈی ایس پی عیسی خیل اور ایس ایچ او بھاری نفری کے ساتھ پولیس چیک پوسٹ پر موجود ہیں اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر ڈی پی او میانوالی اور چیک پوسٹ قبول خیل کے بہادر اہلکاروں کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 9 واں حملہ ہے جو ناکام بنایا گیا، پنجاب پولیس بین الصوبائی سرحدی چوکیوں پر دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس انشا اللہ آئندہ بھی دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔