مشتبہ افراد کے تعاقب کے دوران پولیس اہکاروں کا ایکسیڈنٹ، دو اہلکار زخمی

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
 (فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

(فوٹو: ویب ڈیسک ایکسپریس)

  کراچی: نارتھ ناظم آباد حنیف اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثے میٍں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی اہلکاروں میں جنید اور حسنین شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں اہلکار نے مشتبہ افراد کو دیکھ کر انہیں روکنے کی کوشش کی مگر وہ نہ رکے جس پر انہوں نے ملزمان کا پیچھا شروع کیا وہ اورنگی ٹاؤن سے مشتبہ افراد کا تعاقب کررہے تھے۔

ملزمان کو روکنے کے دوران موٹرسائیکل سلپ ہونے کے باعث پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دومشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔