شہر قائد میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: شہر قائد میں دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زمان ٹاؤن پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کورنگی نمبر 5 سیکٹر 50- سی فٹبال گراؤنڈ سو کوارٹر کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت 22 سالہ نور حسین ولد نظیر احمد کے نام سے کی گئی جبکہ گرفتار ملزم کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں، چھینے گئے موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

درخشاں پولیس نے ڈیفنس فیز 8 عبدالستار ایونیو کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 45 سالہ عاصم ولد وحید ولی کے  نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔