خیبر پختونخوا، میدانی علاقوں کے تعلیمی ادارے آج کھل گئے

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج کھل گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے 31 اگست تک تھیں، جبکے صوبے کے سرد ترین پہاڑی علاقوں میں یہ تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک کرائی گئیں تھیں۔

صوبے کے پہاڑی علاقوں میں تعلیمی ادارے یکم اگست سے باقاعدہ کھل گئے تھے جبکے میدانی علاقوں میں آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔