کھڑکی والا رکشہ سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

 ممبئی: بھارت میں رکشے ہر جگہ موجود ہیں اور سستے، مختصر فاصلے کے سفر کے لیے کافی مشہور ہیں۔ زیادہ تر ڈرائیور مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے اکثر اپنی سواری کو مختلف رنگوں، مزاحیہ نعروں، یا نرالا پوسٹروں سے سجاتے ہیں۔

حال ہی میں ایک ایکس صارف خاتون تنوی گائیکواڑ نے ایک منفرد آٹو رکشہ کی تصویر شیئر کی ہے۔ رکشے کے اندر ایک طرف کھڑکی لگی ہوئی ہے جس سے مِس گائیکواڈ خوشگوار حیرت میں پڑ گئیں ۔

رکشے کی ایک سائیڈ مسافروں کے باہر جانے کے لیے کھلی ہوئی تھی جبکہ دوسری طرف شیشے کی کھڑکی موجود تھی جس سے رکشہ ایک کار کا احساس دے رہا تھا۔

”خاتون نے پوسٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ’کیا! رکشے میں کھڑکی موجود ہے؟‘۔

شیئر کیے جانے کے بعد سے پوسٹ نے ایکس پر نمایاں توجہ حاصل کی ہے، 5,14,000 سے زیادہ ویوز اور کافی تعداد میں شیئر موصول ہوئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔