دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے بچے کی پیدائش کا رنبیر کپور سے کیا تعلق؟

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے : فوٹو : ویب ڈیسک

 ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ہونے والے پہلے بچے کی پیدائش کی متوقع تاریخ سامنے آتے ہی ایک اور اہم خبر بھی سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے ہونے والے بچے کی پیدائش کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا کی دُنیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

مداحوں کی نظر، اس فنکار جوڑی پر ہے کہ کب یہ دونوں اسٹارز اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کریں گے، مداحوں کی طرح دیپیکا اور رنویر بھی بےصبری سے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار کررہے ہیں۔

ان دنوں دیپیکا اور رنویر اپنے ہونے والے بچے کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس جوڑی نے حال ہی میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے پڑوس میں ایک نیا اپارٹمنٹ بھی خریدا ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے ہونیوالے بچے کی پیدائش کی تاریخ کیا؟

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی، دراصل! اسی تاریخ کو اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی سالگرہ بھی ہوتی ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا کہ دیپیکا پڈوکون کے ہونے والے بچے کی پیدائش کی تاریخ اور رنبیر کپور کی سالگرہ کی تاریخ کا ایک جیسا ہونا بہت بڑا اتفاق ہے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ سے شادی سے قبل، دیپیکا پڈوکون نے رنبیر کپور کو ڈیٹ کیا تھا لیکن دونوں کے تعلقات طویل عرصے تک نہیں چل سکے تھے اور آخر میں دونوں کا بریک اَپ ہوگیا تھا۔

رنبیر کپور سے بریک اَپ کے بعد، دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں رنویر سنگھ سے شادی کی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔