- لبنان: پیجرز دھماکوں میں حزب اللہ ارکان سمیت 1000 افراد زخمی
- ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کارروائی، منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
- ہاکس بے سینڈزپٹ کے ساحل پر سمندر میں نہانے والا نوجوان ڈوب کر جاں بحق
- کراچی میں کل سے گرمی بڑھنے کا امکان
- اوشین گیٹ کمپنی کی آبدوز ’ٹائٹن‘ سے بھیجا گیا آخری پیغام کیا تھا؟
- جن ترامیم پر اتفاق ہوا وہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں منظور ہوسکتی ہیں، رانا ثنا
- رائیونڈ؛ کمسن بچی کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئی
- پی ٹی آئی کو آئینی ترامیم پر کوئی اعتراض نہیں وہ دسمبر تک وقت چاہتے ہیں، خواجہ آصف
- ڈانٹ ڈپٹ پر 13 سالہ بچے نے فائرنگ کرکے والد اور بھائی کو قتل کردیا، بہن زخمی
- مجوزہ آئینی ترمیم؛ سپریم کورٹ بارنے آل پاکستان وکلا نمائندہ اجلاس طلب کرلیا
- وہ وقت دور نہیں جب فلسطین اور کشمیر کے مسلمان آزاد ہوں گے، وزیراعظم
- بلوچستان میں 2 ہزار سے زائد غیرحاضر اساتذہ کیخلاف کارروائی کا آغاز
- ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنے والا ملزم عدالت میں پیش
- گورنر پنجاب نے یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے لیے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویوز کیے
- روس کے ڈپٹی وزیراعظم کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے
- راولپنڈی میں کیش چھینے والا تین رکنی گینگ گرفتار
- غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بننے والے کرپٹ ایف بی آر افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- بھارت پانچویں مرتبہ ایشین ہاکی چیمپئن بن گیا
- حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ
- پشاور: پراسیکیوشن افسران کا احتجاج، عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے بچے کی پیدائش کا رنبیر کپور سے کیا تعلق؟
ممبئی: بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ہونے والے پہلے بچے کی پیدائش کی متوقع تاریخ سامنے آتے ہی ایک اور اہم خبر بھی سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ اپنے ہونے والے بچے کی پیدائش کی وجہ سے خبروں اور سوشل میڈیا کی دُنیا کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
مداحوں کی نظر، اس فنکار جوڑی پر ہے کہ کب یہ دونوں اسٹارز اپنے بچے کی پیدائش کا اعلان کریں گے، مداحوں کی طرح دیپیکا اور رنویر بھی بےصبری سے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کا انتظار کررہے ہیں۔
ان دنوں دیپیکا اور رنویر اپنے ہونے والے بچے کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اس جوڑی نے حال ہی میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کے پڑوس میں ایک نیا اپارٹمنٹ بھی خریدا ہے جس کی قیمت 100 کروڑ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: دیپیکا پڈوکون اور رنویر کے ہونیوالے بچے کی پیدائش کی تاریخ کیا؟
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیپیکا پڈوکون 28 ستمبر کو جنوبی ممبئی کے ایک اسپتال میں اپنے پہلے بچے کو جنم دیں گی، دراصل! اسی تاریخ کو اداکارہ کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کی سالگرہ بھی ہوتی ہے۔
رپورٹس میں کہا گیا کہ دیپیکا پڈوکون کے ہونے والے بچے کی پیدائش کی تاریخ اور رنبیر کپور کی سالگرہ کی تاریخ کا ایک جیسا ہونا بہت بڑا اتفاق ہے۔
واضح رہے کہ رنویر سنگھ سے شادی سے قبل، دیپیکا پڈوکون نے رنبیر کپور کو ڈیٹ کیا تھا لیکن دونوں کے تعلقات طویل عرصے تک نہیں چل سکے تھے اور آخر میں دونوں کا بریک اَپ ہوگیا تھا۔
رنبیر کپور سے بریک اَپ کے بعد، دیپیکا پڈوکون نے سال 2018 میں رنویر سنگھ سے شادی کی جبکہ رواں سال فروری میں جوڑی نے اعلان کیا تھا کہ اُن کے ہاں ستمبر میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔