لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
لاہور ہائی کورٹ کے مختلف بینچز کیسز کی سماعت کریں گے:فوٹو:فائل

لاہور ہائی کورٹ کے مختلف بینچز کیسز کی سماعت کریں گے:فوٹو:فائل

 لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ آج سے کیسز کی معمول کی سماعت ہوگی۔

موسم گرما کی تطیلات کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے نیا ججز روسٹر جاری کردیا گیا جس کے مطابق 2  ستمبر سے26اکتوبر تک پرنسپل سیٹ پر20سنگل بینچ اور 9ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نمبر 1 تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل بینچ نمبر2 سول اپیلوں اور بینکنگ کیسز کی سماعت کرےگا۔

بینچ نمبر3جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین پر مشتمل ہے جو ٹیکس اور کمرشل کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ نمبر4جسٹس شہبازرضوی اورجسٹس طارق ندیم پرمشتمل ہے جو سزائےموت کےخلاف اپیلوں سمیت دیگرکیسز کی سماعت کرے گا۔ جسٹس فیصل زمان خان اورجسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل بینچ نمبر5 سول کیسز کی سماعت کرے گا اور جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس احمد ندیم ارشد کا بینچ نمبر6 اںٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

بینچ نمبر7جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل ہے جوفوجداری نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ نمبر8 جو جسٹس فاروق حید اور جسٹس علی ضیا باجوہ پر مشتمل ہے  نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔  بینچ نمبر 9جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل ہے جس میں سول اپیلوں کی سماعت ہوگی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔