اڈیالہ جیل میں قیدیوں  میں جھگڑا،کٹر کے وار سے ایک زخمی

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
حملہ کرنے والے قیدی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا:فوٹو:فائل

حملہ کرنے والے قیدی کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا:فوٹو:فائل

 راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑے کے دوران ایک قیدی زخمی  ہوگیا۔

جیل حکام کے مطابق لڑائی کا واقعہ 3 روز قبل 29 اگست کوچکر مسجد کے قریب پیش آیا۔ اسسٹنٹ سپریٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق قتل کے مقدمہ میں گرفتار قیدی اتش حسین نے قیدی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا۔  آتش حسین نے خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کے گردن،سر اور کندھے کو زخمی کیا۔ زخمی قیدی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا۔  واقعہ کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال گواہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔