کراچی میں موسم آج مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے 5 درجے زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے
شہر قائد میں آج موسم مرطوب، مطلع جزوی ابرآلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب زائد رہنے کے باعث اصل درجہ حرارت سے 5 درجے زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔