مشکوک افراد کے تعاقب میں دو پولیس اہلکار موٹرسائیکل سے گر کر زخمی

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2024
پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا

پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا

  کراچی: اورنگی ٹاؤن کے دو پولیس اہلکار مشتبہ افراد کا تعاقب کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد پہنچ کر موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد حنیف اسپتال کے قریب ٹریفک حادثے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت 25 سالہ جنید ولد سعید شاہ اور 26 سالہ حسنین ولد سردار کے ناموں سے کی گئی۔

ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اورنگی ٹاؤن میں مشتبہ موٹرسائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ان کے نہ رکنے پر وہ ان تعاقب کرتے ہوئے آرہے تھے۔

مشتبہ افراد کو روکنے کی کوشش کے دوران موٹرسائیکل سلپ ہونے کے دوران پولیس اہلکار زخمی ہوئے ، علاقہ پولیس نے دونوں موٹرسائیکل سوار افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔