طلاق کی افواہیں ابھیشیک بچن نے اپنی شادی کی انگوٹھی اُتار دی

اداکار کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا


ویب ڈیسک September 02, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی سُپر اسٹار جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہوں کے درمیان اداکار اپنی شادی کی انگوٹھی پہنے بغیر کیمرے کے سامنے آگئے۔

ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی افواہیں کچھ عرصے سے زیرِ گردش ہیں، اگرچہ اسٹار جوڑی اور بچن خاندان نے قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی ہے لیکن ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے سوشل میڈیا پیجز پر ابھیشیک بچن کی نئی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اداکار کو ممبئی کی ایک گلی میں کار سے اُترتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: میں اور ابھیشیک روزانہ لڑتے ہیں، ایشوریا رائے کا انکشاف

وائرل ویڈیو میں نشاندہی کی گئی کہ ابھیشیک بچن کے ہاتھ میں اُن کی شادی کی انگوٹھی موجود نہیں تھی جبکہ اداکار نے بھارتی میڈیا کے فوٹوگرافرز کے سامنے پوز دینے یا بات چیت کرنے سے بھی گریز کیا۔

اس ویڈیو کے بعد جہاں ایک بار پھر ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی طلاق کی خبروں نے زور پکڑا تو وہیں ویڈیو پر مداحوں نے تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اس جوڑی کی نجی زندگی کو خبروں میں لانا بند کریں۔

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اور ان کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔