- ایف بی آر نے گریڈ 1 تا 4 ملازمین کی بھرتیاں روک دیں، نوٹی فکیشن جاری
- عمر ایوب، اسد قیصر، زین قریشی کی پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت منظور
- آئینی کمیٹی پر مشاورت کیلیے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس شروع
- ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ نے پاکستان کو اننگز اور 47 رنز سے شکست دیدی
- سیاسی مخالفت میں طالبان کا طریقہ اپنانے والوں سے سلوک بھی ویسا ہی ہوگا، عظمی بخاری
- پاکستانی معاشرے کو اسلامی معاشرہ کیسے بنایا جایا
- ایف بی آر کا غیر منقولہ جائیداد کی قیمتوں میں 75فیصد تک اضافہ کا فیصلہ
- پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان بہترین تعلقات ہیں، صدر مملکت آصف زرداری
- ممکنہ آئینی ترمیم کا مسودہ عام کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک
- سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کو 15 اکتوبرتک بازیاب کروانے کا حکم
- سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس؛ راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
- کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس ڈیڑھ ماہ بعد بحال
- ملتان ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
- روس اور چین کے وزرائے اعظم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
- وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پردہشت گرد حملے کی مذمت
- دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی
- قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں تصادم، طلبا زخمی
- سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں تباہی، 10 افراد ہلاک، 30 لاکھ بجلی سے محروم
ادارے جب تک اپنی ناکامی تسلیم نہیں کریں گے اس وقت تک بہتری نہیں آئیگی، امیرجماعت اسلامی
لاہور: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ادارے جب تک اپنی ناکامی تسلیم نہیں کریں گے اس وقت تک بہتری نہیں آئے گی۔
حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی ملک گیر ممبر سازی مہم کا آغاز کے موقع پر منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جو حالات ہیں یہ پارلیمنٹ، اسٹیبلشمنٹ،عدلیہ اور ملٹری کی ناکامی ہے۔ ادارے جب تک اپنی ناکامی تسلیم نہیں کریں گے بہتری نہیں آئے گی۔
حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آئی پی پیپز کا ٹیکس معاف کیا ہوا ہے،غریب آدمی ٹیکس دیتا ہے، جوآئی ایم ایف کی غلامی میں گیا وہ مستحکم نہیں ہوسکا، آئی پی پیز کو انکم ٹیکس میں 13 سو ارب کی چھوٹ دی گئی۔ جماعت اسلامی فرشتہ نہیں۔ غلطیاں اور کوتاہیاں کرسکتے ہیں لیکن ہم سب مل کر جدوجہد کریں گے۔ رواں ماہ 50 لاکھ افراد کو جماعت اسلامی کا ممبر بنائیں گے، جماعت اسلامی وہ جماعت ہے جو تمام لسانی اکائیوں کو اکٹھا کرسکتی ہے، پاکستان انشااللہ قائم رہیگا اور جماعت اسلامی اپنا کردار ادا کرے گی۔ میڈیامالکان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے کارکنان کو جو ہرطرح کے حالات میں کام کرتے ہیں ان کو ان کے حقوق دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔