اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست، ایف آئی اے کو نوٹس جاری

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
عدالت نے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

عدالت نے کیس کی سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی:فوٹو:فائل

 لاہور: لاہور کی عدالت نے رائٹر اور اینکر اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور کے سیشن کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نے  اوریا مقبول جان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے بے بنیاد جواز بنا کر گرفتارکیا۔ ایف آئی اے نے ٹوئٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا۔ مقدمے کے حقائق قانون کے برعکس ہیں۔ عدالت اوریا مقبول جان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظورکرے۔

عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔