- ممکنہ آئینی ترمیم کا مسودہ عام کرنے سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ
- ملتان ٹیسٹ؛ آغا سلمان اور عامر جمال کی مزاحمت جاری
- ملتان ٹیسٹ؛ ابرار احمد کی دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت بھی مشکوک
- سوشل میڈیا ایکٹوسٹ آغا شیخ سرور کو 15 اکتوبرتک بازیاب کروانے کا حکم
- سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس؛ راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
- کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس ڈیڑھ ماہ بعد بحال
- ملتان ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
- روس اور چین کے وزیراعظم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
- وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پردہشت گرد حملے کی مذمت
- دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی
- قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں تصادم، طلبا زخمی
- سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں تباہی، 10 افراد ہلاک، 30 لاکھ بجلی سے محروم
- کم کھانے اور زندگی کے دورانیے کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف
- امریکی ریسٹورانٹ کا 75 ویں سالگرہ منانے کا انوکھا انداز
- شدید شمسی طوفان زمین کی جانب گامزن، ماہرین کا انتباہ
- درخت لگائیں، آلودگی مٹائیں،ثواب کمائیں
- خالقِ کائنات سے محبّت۔۔۔ !
- لاہور؛ ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا، بھاری جرمانہ عائد
- لاہور؛ لوئر مال کے علاقے میں کم سن بچے سے گولی چلنے پر ماں قتل
لاہور؛ قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری 16 برس بعد گرفتار
لاہور: پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو 16 برس بعد گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری نے 2008 میں گوجرانوالہ میں شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور بعد ازاں بذریعہ ڈنکی بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق اشتہاری نے یونان میں پاکستانی پاسپورٹ حاصل کیا جس پر اسپیشل آپریشنز سیل نے مجرم اشتہاری کا ریڈ نوٹس ایشو کروایا۔
پولیس نے مجرم اشتہاری کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری رکھیں، اشتہاری کو یونان کی فلائٹ میں سوار ہونے سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور ایئر پورٹ سے گوجرانوالہ پولیس نے اشتہاری کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق رواں سال بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 67 ہوگئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مؤثر کارروائی کے ذریعے خطرناک اشتہاری کو گرفتار کرنے پر آر پی او گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسپیشل آپریشنز سیل کی اچھی حکمت عملی سے 16 برس بعد اشتہاری کی گرفتاری ممکن ہوئی، اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔