کراچی میں 4 ستمبر کو گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

  کراچی: نئے مون سون سسٹم کے تحت کراچی میں 4 ستمبر بروز بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگئیں جس کے زیر اثر کراچی میں بارش کا امکان ہے۔

اس دوران، مغربی اور جنوب مغربی سمت سے ہوائیں چلیں گی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صبح کے وقت 80 سے 90 اور شام کے وقت 60 سے 75 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں 3 سے 4 سمتبر کے دوران متعدل، تیز اور کہیں کہیں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔