- کوئٹہ؛ کانگو وائرس سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کرگیا
- ایپل اسمارٹ واچ سیریز 10 متعارف کرا دی گئی
- ساہیوال؛ باپ نے معمولی تکرار پر بیٹے کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
- اگست میں ترسیلات زر کی مد میں 2.9 ارب ڈالر موصول
- راولپنڈی؛ تھانہ روات سے 24 مقدمات کا ریکارڈ چرانے پر تفتیشی افسران کے خلاف مقدمہ درج
- جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف
- پنجاب حکومت کی مفتی عبدالقوی کو نمبر پلیٹ اسکیم کا سفیر مقرر کرنے کی تردید
- ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کے خلاف ہیں، صدرمملکت
- آئندہ اس نے ایسی بکواس کی تو... سینیٹر افنان اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ
- اولی پوپ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا منفرد ریکارڈ بنادیا
- وادی نیلم میں ’ڈرائیور کی غفلت‘ سے گاڑی کو حادثہ، کراچی کا نوجوان اور 2 بچے جاں بحق
- سڑک کنارے اسٹال لگانے والا معذورشخص ارب پتی بن گیا
- جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی مظاہرہ
- پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین گرفتار
- پی آئی اے نے پاکستان ٹریول مارٹ کے ساتھ سیاحتی ایم او یو پر دستخط کردیے
- کمپنی کے دباؤ پر 104 دن تک مسلسل نوکری پر جانیوالا ملازم ہلاک
- پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نوجوان کا دیپالپور سے راولپنڈی پیدل سفر
- ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر کا اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ
- اے این ایف نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر آلو میں چھپائی گئی منشیات اسمگلنگ ناکام بنا دی
- جلسے میں پُر زور خطاب کے بعد علی امین گنڈاپور کا گلا بیٹھ گیا
اسرائیلی فوج کی اسکول پر وحشیانہ بمباری میں 16 فلسطینی شہید
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اسکول میں قائم پناہ گزین پر بمباری کی جب کہ البلاح میں ایک کار کو نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد سوار تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے غزہ میں گولہ باری اور مغربی کنارے کے علاقوے جنین اور طولکرم کے پناہ گزین کیمپ میں آج پانچویں روز بھی ملٹری آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔
غزہ کے اسکول میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری میں 15 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ البلاح کے علاقے میں ایک کار کو تباہ کردیا گیا جس میں 4 افراد شہید ہوگئے۔
مزید پڑھیں: ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس
دوسری جانب مغربی کنارے میں 5 روز سے جاری ملٹری آپریشن میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 29 ہوگئی اور کئی مکانات تباہ ہوگئے۔
ادھر غزہ کی ایک سرنگ سے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد ہونے پر لاکھوں شہریوں نے سڑک پر نکل کر نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ کل بروز پیر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہرے، پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
واضح رہے کہ غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 40 ہزار 700 سے تجاوز کرگئی جب کہ 94 سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔