خاتون کے قتل کے الزام میں بہن اور بہنوئی گرفتار

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
قتل کا مرکزی ملزم پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے:فوٹو:فائل

قتل کا مرکزی ملزم پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے:فوٹو:فائل

ٹیکسلا: ٹیکسلا میں خاتون کے قتل کے الزام میں بہن اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان راولپنڈٰی پولیس کے مطابق بیلچے کے وار سے خاتون کے قتل کی تفتیش میں پولیس نے پیشرفت کرتے ہوئے مقتولہ کی بہن اور بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔ مقتولہ کا دیور اور دیورانی بھی گرفتار ہیں۔ملزم ندیم نے بھائی مرسلین اور بھابھی لبنیٰ کی مدد سے خاتون کو بیلچے اور چھری سے قتل کیا۔

مقتولہ ملزمہ لبنیٰ کی حقیقی بہن ہے۔ ملزمان نے واقعہ کو روڈ ایکسیڈنٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مقدمہ کا مرکزی ملزم ندیم پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ ایس پی پوٹھوہار کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔