نیا توشہ خانہ ریفرنس عمران خان و بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبرتک توسیع

احتساب عدالت نے نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی


ویب ڈیسک September 02, 2024
نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 6 ستمبر کو ہوگی:فوٹو:فائل

نئےتوشہ خانہ ریفرنس میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔ نئے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع کردی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر نے توشہ خانہ کے پرانے ریفرنس کا جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست دی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد نیب کی جوڈیشل ریکارڈ طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی۔عدالت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے ریفرنس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر 6 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں