- گجرات میں مزدا کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
- امریکا یوکرین کو روس میں امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت پر غور کر رہا ہے، جوبائیڈن
- ایران میں دہشت گردوں کے حملے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید
- کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
- لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس جھگڑوں کی نذر، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ
- پاکستان نے یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرلیا
- قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ
- گنڈا پور نے فیض حمید کیس سے بچاؤ کیلیے تقریر کی ، واوڈا
- وٹامن تھراپی و جلد کی چمک کا غیر سائنسی علاج منافع بخش ’’کاروبار‘‘
- لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان
- وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- امریکا کے 3 شہریوں کو کانگو میں حکومت کے خلاف بغاوت پر سزائے موت
- لاہور؛ جوہر ٹاؤن میں کار ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا
- لاہور؛ شالیمار اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- کرکٹر سرفراز احمد کے برادرِ نسبتی کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- کراچی: سائٹ سپر ہائی وے سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم گرفتار
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال اور مظاہرے
غزہ: اسرائیل میں 6 یرغمالیوں کی لاشیں ملنے پر اہل خانہ اور ٹریڈ یونین کی اپیل پر آج ملک گیر ہڑتال کی گئی جس میں کاروباری مراکز بند، ٹرانسپورٹ معطل اور سماجی سرگرمیاں منسوخ رہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف حالیہ تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال کی گئی۔ جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے جس میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔
ہڑتال کے دوران اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے بن گوریون ہوائی اڈے میں فلائٹ آپریشن بھی معطل رہا اور صرف چند پروازوں کو اُڑان بھرنے کی اجازت دی گئی۔
یہ خبر پڑھیں : ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس
مظاہرین نے یرغمالیوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار نیتن یاہو کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت یرغمالیوں کو زندہ واپس لانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو کی حکومت اب تک جنگ بندی معاہدے کو بھی طے نہیں کر پائی ہے جو یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی اور امن کی ضامن ہو۔
اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے متحرک فورم کے رہنما نے کہا کہ اس وقت ایک معاہدہ کسی بھی چیز سے بڑھ کر ہے لیکن ہمیں ’’ڈیل‘‘ کے بجائے باڈی بیگ مل رہے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس
جگہ جگہ بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جن میں وزیراعظم نیتن یاہو سے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ کرنے اور یرغمالیوں کی جلد از جلد واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔
کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاع ملی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔