خلیل الرحمان کیس، 9 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریب کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت میں جج خالد ارشد نے خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس پر سماعت کی۔

جج خالد ارشد نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 9 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزمان کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریب کیس میں ملوث ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔