- سابق سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ کی گرفتاری سامنے آنے پر درخواست خارج
- شنگھائی تعاون تنظیم سربراہی اجلاس؛ راولپنڈی میں 8 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ
- کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرین سروس ڈیڑھ ماہ بعد بحال
- ملتان ٹیسٹ؛ پاکستانی بالرز کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا
- روس اور چین کے وزیراعظم آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے
- وزیراعظم کی دکی میں کان کنوں پردہشت گرد حملے کی مذمت
- دورہ آسٹریلیا؛ قومی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی
- قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبا گروپوں میں تصادم، طلبا زخمی
- سمندری طوفان ملٹن سے فلوریڈا میں تباہی، 10 افراد ہلاک، 30 لاکھ بجلی سے محروم
- کم کھانے اور زندگی کے دورانیے کے درمیان اہم تعلق کا انکشاف
- امریکی ریسٹورانٹ کا 75 ویں سالگرہ منانے کا انوکھا انداز
- شدید شمسی طوفان زمین کی جانب گامزن، ماہرین کا انتباہ
- درخت لگائیں، آلودگی مٹائیں،ثواب کمائیں
- خالقِ کائنات سے محبّت۔۔۔ !
- لاہور؛ ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا، بھاری جرمانہ عائد
- لاہور؛ لوئر مال کے علاقے میں کم سن بچے سے گولی چلنے پر ماں قتل
- پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی مشترکہ کاروائی، اٹلی سے 3 کم سن بچے بازیاب
- ساہیوال؛ داسو ڈیم حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشت گرد فرار ہونے کی کوشش میں مارے گئے
- جرمنی کا اسرائیل کو مزید ہتھیار فراہم کرنے کا فیصلہ
- بلوچستان کے علاقے دکی میں کوئلہ کانوں پر حملہ، 20 کان کن جاں بحق 7 زخمی
کراچی میں بس نے لوگوں کو روند دیا، 2 افراد جاں بحق، 13 شدید زخمی
کراچی: شہرقائد میں ایک اورجان لیوا ٹریفک حادثہ،سائٹ ایریا باوانی چالی کے قریب چڑھائی سے اترتےہوئےتیزرفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے راہ گیروں کو روند ڈالا،حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور5 خواتین سمیت 13 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پیر کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے خیبر چوک سے باوانی چالی جانے والی تیز رفتار بس نے متعدد موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والے راہ گیروں کو روندڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ٹریفک پولیس نے حادثے کی ذمہ داربس کو سڑک سے ہٹا کرکنارے کھڑا کردیا۔ جاں بحق ایک شخص کی شناخت45 سالہ طالب ولدعبدالقدوس کے نام سے کرلی گئی جبکہ دوسرے45 سالہ شخص کی فوری شناخت ممکن نہیں ہوسکی ۔
حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 30 سالہ قیصرعلی ولد اختر علی ،28 سالہ آصف ولد مینگل ،22 سالہ مزمل ولد عبدالقدوس ،24 سالہ وجاہت ولد نعیم سلطان، 22 سالہ فضیلہ زوجہ وقاص، 25 سالہ ریحان ولد رمضان ، 60 سالہ رمضان ولد روشن ، 30 سالہ ماریہ،35 سالہ نفیسہ زوجہ اصغرعلی ،23 سالہ عروبہ دختر شمشاد،50 سالہ ثمینہ، 35 سالہ جنید ولد زبیرخان اور35 سالہ سید رضی ولد رئیس شامل ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے کی ذمہ دارتیزرفتاربس گارمنٹس فیکٹری کے ملازموں کو لیکرخیبر چوک سے باوانی چالی کی جانب جا رہی تھی کہ چڑھائی سے اترتے ہوئے پانچ سے زائد موٹر سائیکلوں پر سوارشہریوں کوروند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اورخواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کے بعد بس کا ڈرائیور موقع سے فرارہوگیا تھا تاہم پولیس نے اُسے چند گھںٹوں کے دوران گرفتار کرلیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تیزرفتار بس کے بریک فیل ہونے کے باعث ہوا۔ علاقہ مکینوں نے بتایا کہ حادثے کی ذمہ داربس کی رفتار انتہائی تیزتھی،بارش کے باعث سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ۔ سڑک پر پڑنے والےگڑھوں کی وجہ سے موٹرسائیکل سواروں کی رفتار انتہائی سست تھی کہ عقب سے آنے والی تیزرفتاربس نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ شہرمیں بارش کے باعث سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے حادثات معمول بن گئے۔ بسوں کے ڈرائیورانتہائی غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہیں جس کے باعث صبح سویرے زیادہ ٹریفک حادثات پیش آتے ہیں۔
شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کی فوری مرمت کی جائے تاکہ حادثات میں کمی واقع ہوسکے۔
دوسری جانب پولیس نے ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جبکہ آئی جی سندھ کی ہدایت پر ساؤتھ زون پولیس نے تیز رفتاری غفلت و لاپرواہی سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہےْ
بس کے مالک نے ایل ٹی وی لائسنس پر ڈرائیور جنید کو بس چلانے کو دی تھی، مہم میں آپریشن پولیس پرانی گاڑیوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ ٹریفک پولیس کے ساتھ ملکر چیک کرے گی۔ ساؤتھ زون کے ڈی آئی جی نے بتایا کہ اس ضمن میں ایس ایچ اوز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں کہ وہ غفلت و لاپرواہی اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کے خلاف ایکشن لیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔