- بنگلادیش کیخلاف تاریخی ہزیمت؛ ہرشا بھوگلے بھی خاموش نہ رہ سکے
- صرف اپنے رب سے معافی مانگتے ہیں اور کسی سے نہیں، عمر ایوب
- تاریخی کامیابی؛ نگراں وزیراعظم بنگلادیش کی کھلاڑیوں کو مبارکباد
- آئی ایم ایف نے بجلی بلز ریلیف سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا، پنجاب حکومت
- نوکیا کا باربی تھیم والا فون متعارف
- پاکستانی بچے کی بین الاقوامی مقابلۂ قرأت میں چوتھی پوزیشن
- چارج چھوڑنے والے 9 مئی کیس کے جج سے شاہ محمود کے گلے شکوے
- دوسرا ٹیسٹ؛ رضوان کی جگہ سرفراز نے کیوں وکٹ کیپنگ کی؟ وجہ سامنے آگئی
- پاپ فرانسس کے طیارے کا پاکستانی حدود کا استعمال، خیر سگالی کا پیغام بھی دیا
- مسجد الحرام میں نمازِ عشا کے دوران بارانِ رحمت کا نزول؛ ویڈیو وائرل
- کوئٹہ؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس سب انسپکٹر جاں بحق
- ناقص کارکردگی؛ بابراعظم کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کی پوسٹیں وائرل
- چین میں اسکول بس بچوں پر چڑھ دوڑی؛11 طلبا ہلاک
- اختر مینگل قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے
- چین میں پانی پر بنا فنِ تعمیر کا شاہکار پُل
- کابینہ اجلاس: گوادر اور ترکمانستان کی بندرگاہوں کے مابین معاہدے سمیت 10 نکاتی ایجنڈے کی منظوری
- قومی اسمبلی؛ سپریم کورٹ ججز کی تعداد بڑھانے سے متعلق بل مؤخر
- امریکی سفیر کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، سیکورٹی سمیت اہم امور پرتبادلہ خیال
- عمران خان کی ممکنہ فوجی ٹرائل روکنے کی درخواست پر اعتراضات عائد
- جاپان میں خودکشی کرنے والی لڑکی چھت سے راہگیر پر گرگئی، دونوں ہلاک
چھاتی کے کینسر کی ابتدائی علامات
چھاتی کا کینسر مختلف لوگوں میں مختلف علامات میں ظاہر ہوسکتا ہے جبکہ کچھ لوگوں میں علامت بالکل بھی نظر نہیں آتیں۔
سب سے عام علامت کی اگر بات کی جائے تو وہ چھاتی یا بغل میں ایک سوجھن یا ڈھیلے کا بن جانا ہے جو ختم نہیں ہوتا۔ اگر دیگر علامات کے بارے میں بات کی جائے تو وہ درج ذیل ہیں:
جلد کی ساخت میں تبدیلی؛ چھاتی پر جیسے کہ خارش، لالی یا ڈمپل پڑنے سے جلد نارنجی کے چھلکے سے مشابہ ہوسکتی ہے۔
کندھوں اور گردن کے درمیان ہڈی (collar bone) کے قریب ابھار بن جانا؛ یہ اس کا اشارہ ہے کہ چھاتی کا کینسر اس علاقے میں لمف نوڈز تک پھیل گیا ہے۔ (لمف نوڈز چھوٹے اعضاء ہوتے ہیں مدافعتی نظام کا حصہ ہیں۔
درد اور حساسیت؛ اگرچہ سوجھن عام طور پر تکلیف دہ نہیں ہوتا۔ تاہم کچھ سوجھن کانٹے چبھنے کا احساس کرواسکتی ہے۔
چھاتی کا ہموار ہوجانا یا گڑھے پڑجانا؛ ایسا ٹیومر کی وجہ سے ہو سکتا ہے جسے آپ دیکھ یا محسوس نہیں کر سکتے۔
چھاتی کی مجموعی تبدیلی؛ چھاتی کے سائز، شکل، ساخت یا درجہ حرارت میں فرق۔
اسی طرح چھاتی کے علاوہ نیپلز بھی متاثر ہوتے ہیں جن سے چھاتی کے کینسر کا پتہ چل سکتا ہے جیسے کہ؛
نیپل کا اندر کی طرف مُڑ جانا
ڈمپل پڑجانا
جلن محسوس ہونا
خارش ہونا
اور زخم نمودار ہونا
نپل سے غیر معمولی اخراج (دودھ کے علاوہ)
نیپل کی جلد کے نیچے ماربل جیسا ڈیزائن بن جانا جو چھاتی کے کسی بھی دوسرے حصے سے مختلف محسوس ہو
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔