لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی فائرنگ سے ہلاک

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی

گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی

 لاہور: امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر محمد جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ مقتول کی بیوی فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی۔ مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل اخلاق اللہ نے بتایا کہ جاوید بٹ اپنی بیوی ثمینہ کے ہمراہ اپنی پوتی اور پوتوں کو اسکول سے لینے جا رہے تھے، جب ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب پہنچے، تو دو موٹر سائیکلز پر سوار چار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ 5 گولیاں جاوید بٹ کو اور دو گولیاں ثمینہ جاوید کو لگیں۔

حملہ آور گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے اچھرہ کی طرف سے آئے تھے اور فائرنگ کے بعد ایف سی کی طرف فرار ہو گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔