کراچی میں اندھے قتل کا معمہ حل، دوست کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2024
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

  کراچی: گلشن معمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق 29 اگست بروز جمعرات گلشن معمار تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس افغان بستی کے قریب سے 21 سالہ نوجوان دولت خان ولد ولی محمد کی لاش ملی تھی جسے نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کیا تھا، مقتول نوجوان کی سہراب گوٹھ کے قریب کپڑے کی دکان تھی۔

گلشن معمار پولیس نے قتل کا مقدمہ الزام نمبر 332/2024 بجرم دفعہ 302/34 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی تھی۔

پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم محمد شریف عرف موٹا ولد عبدالشکور کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق گرفتار ملزم محمد شریف عرف موٹا ولد عبدالشکور اور مقتول دولت خان آپس میں دوست اور ایک ہی محلے کے رہائشی ہیں، گرفتار ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر مقتول کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔

گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔