2 بچوں کی جان بچاتے ہوئے کنویں میں گرکر جاں بحق پلمبر آہوں سسکیوں میں سپرد خاک

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2024
10 سالہ طلحہٰ ولد آصف کی بھی نماز جنازہ اتوارکی شب عرفات اپارٹمنٹ کے قریب مسجد میں ادا کی گئی

10 سالہ طلحہٰ ولد آصف کی بھی نماز جنازہ اتوارکی شب عرفات اپارٹمنٹ کے قریب مسجد میں ادا کی گئی

  کراچی: گارڈن میں کنویں میں گرنے والے بچوں کی جان بچانے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان پلمبرکو آہوں اورسسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکو سنی اپارٹمنٹ کے قریب کرکٹ کھیلنےکے دوران کنویں میں گرنےوالے بچوں کی جان بچانے کی کوشش کرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے نوجوان پلمبر 20 سالہ فیضان ولد حبیب کی نماز جنازہ گزشتہ روز بعد نماز ظہر لائنزایریا میں واقع غلامان مصطفی مسجد میں ادا کی گئی۔

نماز جنازہ میں متوفی فیضان کے اہلخانہ،عزیز واقارب اور محلے داروں کے علاوہ مہاجر قومی موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد اور ایم کو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی فیضان رفیق نے شرکت کی۔

بعد ازاں متوفی فیضان کی میت لیاقت آباد قبرستان لے جائی گئی جہاں متوفی کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ادھرکنویں میں گرکرجاں بحق ہونے والے 10 سالہ طلحہٰ ولد آصف کی بھی نماز جنازہ اتوارکی شب عرفات اپارٹمنٹ کے قریب مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں متوفی بچے کے اہلخانہ ، عزیز و اقارب اورمحلے داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں متوفی بچے کو بھی مقامی قبرستان میں آہوں اورسسکیوں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔