- صدرمملکت نے پشاور ہائیکورٹ میں ججوں کی تعداد 30 کردی
- گلبرگ پولیس نے پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا
- انسداد دہشت گردی عدالت؛ پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 79ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- لاہور: پولیس کی زیر حراست موٹر سائیکل چور نے واش روم میں خودکشی کرلی
- پریڈی اسٹریٹ ٹو کورنگی روڈ ایکسٹینشن کے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز
- فلک ناز چترالی کی فیصل واوڈا کے خلاف نازیبا زبان، سینیٹ رکنیت دو روز کیلئے معطل
- نو مسلم خاتون کیساتھ جنسی زیادتی پر معروف اسکالر طارق رمضان کو 3 سال قید
- گورنر سندھ کو ایتھوپیا کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نواز دیا گیا
- توشہ خانہ 2 کیس؛ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو طلب کرلیا
- مسٹر گنڈاپور پنجاب، سندھ، بلوچستان آئیں مس گنڈاپور بنا کر بھیجیں گے، فیصل واوڈا
- کے الیکٹرک بجلی چوری کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کے لیے پرعزم
- سندھ کے سائنسدانوں نے کپاس، گندم اور سرسوں کی 12 نئی اقسام تیار کرلیں
- سورج کی روشنی سے دھکیلا جانے والا اسپیس کرافٹ
- جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا
- تحریک انصاف کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، شبلی فراز
- جسم کی دائمی تکلیف سے نمٹنے کے لیے نئی ڈیوائس تیار
- نواز شریف کا سیاسی محاذ پر متحرک ہونے کا فیصلہ
- چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو رہا کردیا گیا
- قومی کرکٹرز کے اہل خانہ کو بیرون ملک ساتھ لے جانے پر پابندی کی درخواست دائر
عمر ایوب کا مذاکرات کیلئے ماحول بنانے کا مطالبہ
اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے مذاکرات کیلئے ماحول بنانے کا مطالبہ کردیا۔
چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی زیر صدارت اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ مذاکرات کیلئے ماحول بنانے کی ضرورت ہے، ابھی مذاکرات کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے، ہمیں مذاکرات کا معلوم ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے وہ واپس کیا جائے، ہمارے کیسز ختم ہونگے، بانی چئیرمین رہا ہونگے تو ہی مذاکرات کرسکتے ہیں۔
خواجہ آصف کی مذاکرات کی مخالفت سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کو تو اپنی منسٹری چپڑاسی کا بھی نہیں پتہ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اچکزئی کو بانی چئیرمین نے مذاکرات کا ٹاسک دیا ہے، اچکزئی سے آج ملاقات کرکے مذاکرات کے بارے میں معلومات لوں گا۔
نواز شریف نے مذاکرات کیلئے حامی بھرلی ہے، اس سوال کے جواب میں عمر ایوب نے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بارے میں نہیں پتہ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔