- چیمپئنزٹرافی: بھارتی شرکت کیلیے نیا آپشن سامنے آگیا
- لبوشین نے امپائر سے الجھ کر خود کو مشکل میں ڈال دیا
- کرکٹ جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 45.6 ملین ڈالر منافع
- جنوبی افریقہ سے ون ڈے سیریز،افغان ٹیم میں راشد خان کی واپسی
- پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا 74 واں اجلاس، چیمپئنز کپ کو آئین میں شامل کرنے کی تجویز
- JUI نے اپنے سینیٹرزکوآئینی پیکیج پرووٹنگ سے روک دیا
- پاکستان جلد جنوبی امریکی ممالک کو مصنوعات برآمد کرے گا
- ٹیکس دہنگان کے گرد پھندا مزید تنگ کرنے کی تیاری
- نذرانۂ عقیدت بہ حضور سرور کائنات ﷺ
- رُخ مصطفی ؐ کی یہ روشنی کہ ہر ایک چیز چمک اُٹھی
- لاہور میں سی ٹی ڈی کی انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی، فتنہ الخوارج کے 2 دہشت گرد جہنم واصل
- این اے 171 رحیم یار خان میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا
- اسپین کی میزبانی میں فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق اہم ممالک کا اجلاس ہوگا
- کراچی: مقابلے کے دوران کار لفٹر زخمی حالت میں گرفتار
- چیمپئنز ون ڈے کپ: افتتاحی میچ میں مارخورز کی پینتھرز کو 160 رنز سے شکست
- کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد زخمی
- کوٹ رادھا کشن؛ پولیس مقابلے میں تین انتہائی مطلوب ڈاکو ہلاک
- برطانیہ: سائبر حملے میں مبینہ طور پر ملوث 17 سالہ لڑکا گرفتار
- اسٹیبلشمنٹ خود کو عقل کل اور ہر مسئلے کا حل بندوق کو سمجھتی ہے، حافظ نعیم
- کراچی: پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
حماس کی قید میں ہلاک 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ غزہ میں 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں پُراسرار حالت میں ایک سرنگ سے ملی تھیں جنھیں حماس نے قتل کیا جب کہ حماس کا کہنا تھا کہ یرغمالی اپنی فوج کی بمباری میں مارے گئے تھے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 6 یرغمالیوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ کیا گیا جس میں چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کو پوسٹ مارٹم سے 48 سے 72 گھنٹے قبل یعنی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کسی وقت قتل کیا گیا ہوگا اور انھیں نہایت قریب سے متعدد گولیاں ماری گئیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں : غزہ کی ایک سرنگ سے امریکی سمیت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں برآمد
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ حماس نے ان اسرائیلی یرغمالیوں کو اُس وقت قتل کیا جب ہماری فوجیں انھیں رہا کرانے نہایت قریب پہنچ چکی تھیں اور ہم نے ایک یرغمالی کو رہا بھی کرایا تھا۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ایک یرغمالی کی بازیابی پر حماس نے ایک کلومیٹر کی دوری پر لے جاکر دیگر 6 یرغمالیوں کو بطور سزا قتل کردیا۔
یہ خبر پڑھیں : ہم اسرائیلی یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں، حماس
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس کو خدشہ تھا کہ بازیاب ہونے والا شخص دیگر یرغمالیوں کے قید خانے کا پتا فوج کو نہ بتا دے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے یرغمالیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا تھا تاہم حماس کا کہنا تھا کہ یرغمالی اپنی ہی فوج کی بمباری میں مارے گئے۔ ہم یرغمالیوں کا خیال جوبائیڈن سے زیادہ بہتر رکھتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔