حالیہ بارشوں سے سندھ کےکاشتکاروں کو 86 ارب روپےکا نقصان ہوا ہے، وزیر زراعت

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: وزیرزراعت سندھ محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ  حالیہ بارشوں سے سندھ کےکاشتکاروں کو 86.86 ارب روپےکا نقصان ہوا ہے۔ 

حکومت سندھ نے محکمہ زراعت نے حالیہ بارشوں سے فصلوں کو ہونے والے نقصانات کی ابتدائی اعداد و شمار جاری کردیے. وزیر زراعت سندھ  محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ میں حالیہ بارشوں سے 5 لاکھ 41 ہزار 351 ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

وزیرزراعت کے مطابق 2 لاکھ 93 ہزار 580 ایکڑ اراضی پر کھڑی کپاس کی فصل کو نقصان پہنچا ہے جبکہ 35 ہزار 271 ایکڑ اراضی پر کھڑی چاول کی فصل کو مکمل اور 269016 ایکڑ پرکھڑی فصل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

وزیرزراعت نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 53 ہزار195 ایکڑاراضی پر کھڑی کھجور کو مکمل نقصان اور 32849 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 26 ہزار 382 ایکڑ اراضی پر کھڑی گنے کی فصل کو مکمل اور 69 ہزار 689 ایکڑ فصل کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ جبکہ  صوبے میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں سے کپاس  کی 21 فیصد اور کھجور کی 41 فیصد فصل تباہ  ہوگئی ہے۔

بارشوں سے 3.4 فیصد ٹماٹر کی نرسری ، 22 فیصد تل ، 58 فیصد پیاز ، 21 کپاس، مرچ کی فصل کو12 اورسبزیوں کو 18 فیصد نقصان پہنچا ہے۔

جن اضلاع میں بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اس میں بدین، دادو، گھوٹکی، سکھر، حیدرآباد،لاڑکانہ،سانگھڑ،ٹھٹہ، سجاول اور میرپورخاص شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خیرپور،عمرکوٹ، ٹنڈوالہ یار، شکارپور،شہیدبینظیرآباد،مٹیاری، ٹنڈومحمدخان اور تھرپارکر میں فصلوں کونقصان پہنچا ہے۔

وزیرزراعت  نے محکمہ زراعت ہدایت  کی ہے کہ جن فصلوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے ان کو بچانے کے لیے فوری اقدام کیے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔