ارکان قومی اسمبلی کو لے جانے والے طیارے کی اسلام آباد کے بجائے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

 لاہور: اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ میں ناکامی کی وجہ سے ارکان قومی اسمبلی کو لے جانے والے طیارے کا رخ اسلام آباد سے لاہور ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق فلائیٹ میں آصفہ بھٹو زرداری ،خورشید شاہ ،نوید قمر ،فاروق ستار ،علی گوہر مہر ،قمصطفی کمال قادر پٹیل تاج حیدر سمیت کئی ارکان قومی اسمبلی اور سینٹر اور دیگر مسافر سوار تھے۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے اسلام آباد  جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز PF 123 کو اسلام آباد میں موسم کی خرابی کے باعث لینڈ نگ  کرنے میں دشواری ہوئی جس کی وجہ سے پرواز کا رخ موڑ دیا گیا ۔

آصفہ بھٹو زرداری اور عبد قادر پٹیل نے آج اسمبلی اجلاس میں بھی شرکت کرنا تھی، موسم کی خرابی کے باعث فلائٹ کو لاہور لینڈ کروایا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔