سلمان خان نے پسلی کی چوٹ کے باوجود ’سکندر‘ کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی
فلم کی کاسٹ میں رشمیکا مندانا، ستیہ راج، اور پرتیک ببر بھی شامل ہیں، جو جلد ہی شوٹنگ میں شامل ہو جائیں گے
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے پسلی کی چوٹ کے باوجود اپنی نئی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ دوبارہ شروع کر دی ہے۔
فلم کے ہدایتکار اے آر مروگداس ہیں اور پروڈیوسر ساجد ناڈیاڈوالا ہیں جبکہ فلم کی کاسٹ میں رشمیکا مندانا، ستیہ راج، اور پرتیک ببر بھی شامل ہیں، جو جلد ہی شوٹنگ میں شامل ہو جائیں گے۔
ممبئی کے مقامات جیسے دھاروی اور ماتونگا کے مناظر کو فلم کے سیٹ پر دوبارہ تخلیق کیا گیا ہے، جس پر تقریباً 15 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔
فلم کا 45 دن کا شوٹنگ شیڈول ممبئی میں جاری ہے، جہاں سلمان خان ایکشن، جذباتی اور ڈرامائی مناظر کی عکسبندی کریں گے۔
ممبئی کے بعد شوٹنگ کا اگلا مرحلہ حیدرآباد کے ایک محل میں ہوگا، جو نومبر میں شروع ہوگا جبکہ 'سکندر' کو عید 2025 کے موقع پر ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔