کرینہ کپور کی نئی فلم 'بکنگھم مرڈرز' کا پوسٹر جاری، ٹریلر کل ریلیز ہوگا

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو : انسٹاگرام

فوٹو : انسٹاگرام

 ممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور خان کی نئی فلم ‘بکنگھم مرڈرز’ کا نیا پوسٹر ریلیز کر دیا گیا ہے جبکہ فلم کا ٹریلر کل پیش کیا جائے گا۔ اس فلم کو سنیما گھروں میں 13 ستمبر 2024 کو ریلیز کیا جائے گا۔

‘بکنگھم مرڈرز’ کے اعلان کے بعد سے ہی فلم شائقین میں اس فلم کے حوالے سے بے حد جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ کرینہ کپور خان، ایکتا آر کپور، اور ہنسل مہتا کی اس مشترکہ کاوش کا سبھی کو بے صبری سے انتظار تھا۔

فلم نے اپنی ریلیز سے پہلے ہی تہلکہ مچا دیا جب اس کا عالمی پریمیئر 2023 کے بی ایف آئی لندن فلم فیسٹیول میں کیا گیا اور بعد ازاں اسے 2023 کے ممبئی فلم فیسٹیول میں بھی پیش کیا گیا، جہاں اسے زبردست مثبت تبصرے اور فیڈبیک ملا۔

فلم کے اس حوالے سے ایک دلچسپ ٹیزر اور پہلا گانا ’ساڈا پیار ٹٹ گیا‘ بھی ریلیز کیا جا چکا ہے، جس نے اس تھرلر فلم کے بارے میں دلچسپی کو مزید بڑھا دیا ہے اور اب فلم کے ٹریلر کی ریلیز سے قبل، کرینہ کپور خان کے ایک منفرد روپ میں نظر آنے والے نئے پوسٹر نے شائقین کی توقعات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

‘بکنگھم مرڈرز’ ایکتا آر کپور اور کرینہ کپور خان کی ایک اور مشترکہ پیشکش ہے، جنہوں نے اس سے قبل ‘ویری دی ویڈنگ’ اور ‘کریو’ جیسی کامیاب فلموں میں بھی تعاون کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔