- گجرات میں مزدا کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار جاں بحق
- امریکا یوکرین کو روس میں امریکی میزائل استعمال کرنے کی اجازت پر غور کر رہا ہے، جوبائیڈن
- ایران میں دہشت گردوں کے حملے سے تین سیکیورٹی اہلکار شہید
- کراچی ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 1 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد
- لانڈھی اسپتال چورنگی کے قریب ڈاکو کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی
- سینیٹ اجلاس جھگڑوں کی نذر، حکومتی ارکان کا واک آؤٹ
- پاکستان نے یورپی بینک سے بھاری شرح سود پر قرض حاصل کرلیا
- قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ اور یورپی ممالک میں بحالی کا معاملہ
- گنڈا پور نے فیض حمید کیس سے بچاؤ کیلیے تقریر کی ، واوڈا
- وٹامن تھراپی و جلد کی چمک کا غیر سائنسی علاج منافع بخش ’’کاروبار‘‘
- لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار، آج رات بارش کا امکان
- وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افغانستان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
- امریکا کے 3 شہریوں کو کانگو میں حکومت کے خلاف بغاوت پر سزائے موت
- لاہور؛ جوہر ٹاؤن میں کار ڈرائیور نے رکشہ ڈرائیور کو کچل دیا
- لاہور؛ شالیمار اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کے باعث مریض جاں بحق
- کرکٹر سرفراز احمد کے برادرِ نسبتی کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- کراچی: سائٹ سپر ہائی وے سے مبینہ مقابلے میں ایک ملزم گرفتار
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- کراچی: دیوار کا ملبہ گرنے سے نو عمر لڑکا جاں بحق
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
یو اے ای حکومت کا ایک ماہ کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان
اسلام آباد: یو اے ای حکومت نے ایک ماہ کیلئے ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کردیا جو یکم ستمبر سے 31 اکتوبر تک کیلئے دی گئی ہے۔
اس حوالے سے ابوظہبی میں قائم پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے 01 ستمبر سے 31 اکتوبر 2024 تک ایک ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا ہے۔ اس اعلان کے تناظر میں ابوظہبی میں پاکستان کا سفارت خانہ اور دبئی میں پاکستان کا قونصلیٹ جنرل ہر ممکن مدد کر رہا ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی ایمنسٹی اسکیم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں، قومی شناختی کارڈز ، پاسپورٹ سیکشنز اور تصدیق کی خدمات اکتوبر 2024 کے آخر تک ہفتہ کے روز کھلی رہیں گی تاکہ ان درخواست دہندگان کو ایڈجسٹ کیا جا سکے جنہیں اپنے دستاویزات کی تجدید، اپ ڈیٹ یا توثیق کرنے کی ضرورت ہے۔
اعلامیہ کے مطابق آوٴٹ پاس کے حصے ان لوگوں کے لیے آوٴٹ پاس/ ہنگامی سفری دستاویز کے اجراء کے لیے دستیاب ہیں جو پاکستانی شہری ہیں اور ان کے پاس پاکستان واپسی کے سفر کی سہولت کے لیے پاسپورٹ نہیں ہیں، پاکستان کا سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس عرصے کے دوران ساتھی پاکستانی کمیونٹی کے ارکان کی مدد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم تمام اہل پاکستانی شہریوں سے درخواست کرتے ہیں کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی طرف سے پیش کردہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔