فلم 'استری 2' نے باکس آفس پر دھوم مچا دی، 500 کروڑ کے کلب میں شامل

ویب ڈیسک  پير 2 ستمبر 2024
شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم 15 اگست کو ریلیز ہوئی : فوٹو : پوسٹر

شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلم 15 اگست کو ریلیز ہوئی : فوٹو : پوسٹر

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی اداکاری سے بھرپور ہارر کامیڈی فلم ‘استری 2′ نے باکس آفس پر سبھی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور تجارتی ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔

فلم نے ریلیز کے پہلے ہی دن سے زبردست کمائی کی ہے اور اب باضابطہ طور پر 500 کروڑ کلب میں شامل ہو چکی ہے۔

راجکمار راؤ کی اس فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں 307.80 کروڑ روپے کمائے ہیں، جس میں پریویو شوز کی آمدنی بھی شامل ہے، جبکہ دوسرے ہفتے میں فلم نے 145.80 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

’استری2‘ نے تیسرے جمعہ کو 9.25 کروڑ روپے، تیسرے ہفتہ کو 17.40 کروڑ روپے، اور تیسرے اتوار کو 22.10 کروڑ روپے کمائے اور اب وہ باضابطہ طور پر پانچ سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔