- کرکٹر سرفراز احمد لے سالے کی حالت تشویشناک، اسپتال میں داخل
- لانڈھی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
مون سون مشرقی ہوائیں سندھ میں داخل ہونا شروع، بدھ کوبیشتر اضلاع میں بارش کا امکان
کراچی: مون سون مشرقی ہوائیں سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگئیں،بدھ کو کراچی سمیت سندھ کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، طوفان سےڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہونے والااسنیٰ مذید کمزورہونے کے بعد صرف ڈپریشن کی صورت رہ گیا۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹرکراچی نے شہرمیں بدھ کوممکنہ بارشوں کے حوالے سےمون سون الرٹ جاری کیا،جس کےمطابق مون سون ہوائیں مشرقی سندھ میں داخل ہونا شروع ہوگئی ہیں اور اس سسٹم کے زیراثر4سمتبرکوکراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،تاہم بارش سے قبل شہرکا موسم مرطوب بھی رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3تا 4ستمبرکے دوران دیہی سندھ کے مختلف اضلاع ٹھٹھہ، تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، جامشورو، دادو،مٹھی، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان،ٹنڈوالہیار،شہید بے نظیرآباد میں بھی متعدل،تیزاورکہیں کہیں موسلادھاربارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 3اور4ستمبرکے درمیان گھوٹکی،سکھر،جیکب آباد،شکارپور،لاڑکانہ،قمبرشہدادکوٹ اورنوشہروفیروزمیں بھی گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری جبکہ ہوامیں نمی کاتناسب 63فیصد رہا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔