- ایشین تیکووانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی طالبہ نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
- عمران خان مکمل اندھیرے میں ہیں، سیل سے باہر نکلنے کی بھی اجازت نہیں، جمائمہ گولڈ اسمتھ
- لیسکیو میں میٹریل کا بحران شدید، صارفین بھاری بل ادا کرنے پر مجبور
- کراچی؛ بلدیہ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق، کمسن لڑکی زخمی
- سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 2 افراد جاں بحق 20 زخمی
- 79ویں عالمی ریگا ٹا میں میزبان برازیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی
- بھارت کا امریکا سے مسلح ڈرونز خریدنے کیلئے معاہدے پر دستخط
- بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان ملاقات، آج نتیجے تک پہنچے ہیں، رہنما پی پی پی
- عمران خان کی ڈاکٹروں سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کروا دی گئی ہے، بیرسٹرگوہر
- ایس سی او اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر بات ہونی چاہیے، امیر جماعت اسلامی
- تحریک انصاف نے 7 اجلاسوں میں آئینی ترمیم کی ایک بھی تجویز پیش نہیں کی، وزیر قانون
- آئینی ترمیم؛ مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان کل ملاقات متوقع
- ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے؛ نیتن یاہو اور جوبائیڈن کی ٹیلیفونک گفتگو
- ایپل کا مصنوعی ذہانت کی سپورٹ کرنے والے نئے آئی پیڈ مِنی کا اعلان
- معصوم شہریوں کو ہنی ٹریپ کرنے والی کچے کے ڈاکوؤں کی سہولت کار گرفتار
- غزہ پر اسرائیلی حملے میں حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ شہید
- پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سسرالیوں اور شوہر کے مبینہ تشدد سے 23 سالہ لڑکی جاں بحق
- طالبہ سے مبینہ بدسلوکی کا واقعہ، ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم تشکیل
- اسرائیل میں گھس کر پولیس افسر کو قتل اور4 کو زخمی کرنے والا نوجوان کون تھا
متنازعہ ویب سیریز پر بھارتی حکومت کا ایکشن، نیٹ فلکس ہیڈ طلب
ممبئی: اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس اپنی حالیہ بھارتی ویب سیریز ’آئی سی 814: دی قندھار ہائی جیک‘ پر تنازعے میں پھنس گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب سیریز میں ہائی جیکرز کی شناخت کے حوالے سے غلط تصویر کشی کی گئی۔
بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے نیٹ فلکس کے مواد کے سربراہ کو منگل، 3 ستمبر کو طلب کیا ہے تاکہ ان اعتراضات کا جواب دیا جا سکے۔
انوبھو سنہا کی ہدایتکاری میں بنائی گئی یہ سیریز 1999 میں انڈین ایئرلائنز کی فلائٹ 814 کے حقیقی ہائی جیکنگ واقعے پر مبنی ہے۔
اس واقعے میں طیارے کو دہشت گردوں نے ہائی جیک کیا تھا، جو مسافروں کی سلامتی کے بدلے میں دہشت گردوں کی رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔ ہائی جیکرز کی شناخت ابراہیم ایتھر، شاہد اختر سید، سنی احمد قاضی، ظہور مستری، اور شاکر کے ناموں سے ہوئی تھی۔
تاہم، ‘آئی سی 814: دی قندھار ہائی جیک’ میں ان دہشت گردوں کو ‘بھولا’ اور ‘شنکر’ کے ناموں سے دکھایا گیا ہے، جبکہ ایک نے اپنا نام ‘برگر’ بھی بتایا ہے۔ اس فرق کی وجہ سے سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، اور بہت سے ناظرین نے اس شو پر تاریخی حقائق کو مسخ کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔