پشاور: ایم پی اے فضل الہٰی نے گرڈ اسٹیشن میں گھس کر زبردستی بجلی کھلوادی

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: خیبرپختونخوا کے ایم پی اے فضل الہٰی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو گرڈ پر دھاوا بول دیا۔

رکن خیبر پختونخوا اسمبلی فضل الہٰی اپنے سیکڑوں حامیوں کے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے اور اپنے حلقے کے 4 فیڈرز زبردستی آن کرا لئے۔

ممبر صوبائی اسمبلی نے مبینہ طور پر پیسکو اسٹاف کے ساتھ زور زبردستی کرتے ہوئے دلہ ذاک، ہزارخوانی 1، یکاتوت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے جس کے نتیجے میں دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی۔

فضل الٰہی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کیلئے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں، پیسکو کی جانب سے ایم پی اے فضل الٰہی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔