- عمران خان کی رہائی اور مقدمات کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا، بیرسٹر سیف
- نوشہرہ؛ رشتے سے انکار پر نوجوان کی فائرنگ سے لڑکی جاں بحق
- پشتون جرگے پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ
- دنیا میں تنہا ہونے کا تاثر زائل، سفارتی و معاشی لحاظ سے فائدہ ہوگا!!
- کراچی؛ باپ بیٹے کو اغوا اور لوٹ مار کے بعد زخمی کرکے پھینک دیا گیا
- لاہور سے نیوزی لینڈ بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام
- لاپتہ امریکی خاتون کی باقیات شارک کے پیٹ سے برآمد
- زیادہ درجہ حرارت حمل کیلئے نقصان دہ قرار
- دو اے آئی روبوٹس کی آپسی چھیڑ چھاڑ وائرل
- کراچی کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی، موسم خوشگوار
- آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلیے اسکواڈ کا اعلان
- غزہ کے اسکول پر اسرائیل کا حملہ؛ خواتین اور بچوں سمیت 22 پناہ گزین شہید
- کیوں نکالا بابراعظم کو؟
- مسافر ٹرینوں کے دروازے خراب، فیملیاں غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں عام
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، ترسیلات زر کا حجم 8.749 ارب ڈالرسے متجاوز
- معاشی آزادی کے لیے حکومتی حجم کم کرنا ضروری
- عدلیہ کے رویے میں تبدیلی کے باوجود آئینی عدالت کیوں ضروری
- لی کیانگ کا دورہ، چینی شہریوں کی سیکیورٹی سرفہرست ایجنڈا
- بلاول کا نواز شریف سے ٹیلفونک رابطہ، آئینی ترمیم پر پیشرفت سے آگاہ کیا
- بھارت؛ بابا صدیقی کو جلوس، فائر ورک کی آڑ میں قتل کیا گیا، رپورٹ
تین سال میں سائبرکرائم سے متعلق پونے چار لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں، وزارت داخلہ
اسلام آباد: وزارت داخلہ کے مطابق گذشتہ تین سال کے دوران ملک بھر سے سائبر کرائم سے متعلق پونے چار لاکھ سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
وزارت داخلہ نے سائبر کرائم واقعات کی تعداد میں اضافے سے متعلق گزشتہ تین سالوں کی تفصیلات ایوان میں پیش کردیں، جن کے مطابق گزشتہ تین سال کےدوران سائبر کرائم سے متعلق 3لاکھ 86ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ چھان بین کےدوران 2لاکھ 46 ہزار شکایات کی تصدیق ہوئی اور سائبر کرائم واقعات پر 48 ہزارشکایات پر انکوائریاں کی گئیں، جبکہ دوران انکوائری چار ہزار سے زاہد ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے گئے۔
وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ تین سال کےدوران سائبر کرائم پر 178افراد کو سزائیں دی گئیں جبکہ 367کو بری کردیا گیا۔
اعدادوشمار کے مطابق سال 2021 میں ایک لاکھ 15 ہزار 868 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 80 ہزار 803شکایات کی تصدیق ہوئی، 15 ہزار 766 انکوائریاں کی گئیں، 1223 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 38 مقدمات میں ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔
سال 2022 میں ایک لاکھ 36 ہزار 24 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 83 ہزار 552 کی تصدیق ہوئی، 14 ہزار 380 کیسز کی انکوائریاں ہوئیں، 1469 انہتر ایف آئی آرز ہوئیں اور 48 کیسز میں سزائیں ہوئیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق سال 2023 میں ایک لاکھ 34 ہزار 710 شکایات موصول ہوئیں، 82 ہزار 396 کیسز کی تصدیق ہوئی، 18 ہزار 12 کیسز کی انکوائریاں ہوئیں، 1375 کیسز کی ایف آئی آرز اور 92 کیسز میں سزائیں ہوئیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔