- بنگلادیش میں قائد اعظم کی برسی منائی گئی؛ زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا
- پولیس ٹیم پر فائرنگ کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کی گولیوں سے ہلاک
- ایک بلین فالوورز! رونالڈو نے نئی تاریخ رقم کردی
- علی امین گنڈا پور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا، خواجہ آصف
- افغانستان میں کربلا زائرین کے استقبالیہ اجتماع پر داعش کا حملہ؛ 15 افراد جاں بحق
- علی امین گنڈا پور کی افغان قونصل جنرل سے ملاقات فیڈریشن سے کھلی بغاوت کا اعلان ہے، عظمی بخاری
- اسرائیل کے پُرہجوم علاقے میں کھڑی کار میں دھماکا؛ 4 یہودی ہلاک اور 8 زخمی
- کراس بارڈر دہشتگردی وفاقی مسئلہ ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہے، مشیر اطلاعات پختونخوا
- 190 ملین پاؤنڈ کیس؛ اشتہاری ملزم زلفی بخاری کی جائیدادیں قرق کرنے کا حکم
- اعظم خان کی بارباڈوس میں پاکستان ڈیوس کپ ٹیم سے ملاقات
- چالان دینے پر ڈرائیور نے طیش میں آکر ٹریفک اہلکاروں پر گاڑی چڑھاد ی، وڈیو وائرل
- مالی سال کے آغاز سے ہی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
- لاہور؛ اپنے ہی دوست پر شک کی بنیاد پر تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار
- پاکستان میں سیاسی بحران کے معیشت پر اثرات
- ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
- ایس آئی ایف سی کے تحت سیاحت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- کم سن بچی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے والا رشتے دار گرفتار
- پنجاب میں موسم گرم اور خشک، مون سون بارشوں کا امکان نہیں
- غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں. وزیرِ اعظم
- کراچی میں آئندہ 3روز موسم جذوی ابرآلود اور صاف رہنے کا امکان
سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی) میں ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔
چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں ترمیمی بل سینیٹر عبدالقادر نے پیش کیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداڈ کم ہونے کی وجہ سے کیس لگنے میں سالوں لگ جاتے ہیں، کروڑوں روپے ٹیکسز کے سیکڑوں کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں اور ہم اپنی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلیے باہر سے بھیک مانگ رہے ہیں۔
اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے ترمیمی بل کی مخالفت کی تو وزیرقانون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پڑھے نو کردینا بہتر رویہ نہیں ہے، ہمارے پاس پشاور حکومت سے دس جج بڑھانے کی درخواست آئی ہے جبکہ وہاں پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے اسکے باوجود ہم وہاں دس ججز دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اس قسم کے بل لا کر جوڈیشل کو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے یہ چیز عیاں کردی ہے اور بتارہا ہوں کہ سینیٹر عبدالقادر صاحب اس کام میں استعمال ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دو ججز بڑھانے کو تیار ہیں مگر اس سے زیادہ تعداد بڑھانے کو تیار نہیں ہیں۔
سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ اچانک ججز کو بڑھانے کے پیچھے ایک بیک گراونڈ ہے، سپریم کورٹ سے پی ٹی آئی کی سیٹوں والا فیصلہ آنے کی ان کو تکلیف ہے، پہلے ان عدالتوں کے فیصلوں کی عزت تو کریں اس پر عمل تو کریں، اس سے پہلے سپریم کورٹ کو عزت دیں اور پی ٹی آئی کو سیٹیں دیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔