- راولپنڈی؛ ڈینگی حملوں میں شدت، 24 گھنٹوں میں 47 نئے کیسز کی تصدیق
- وزیراعلیٰ پنجاب کا پانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا اعلان
- سندھ حکومت کا دھان کی فصل کو بیماری لگنے کا نوٹس
- اراکین اسمبلی کیخلاف گمنام درخواستوں پر کارروائی نہیں ہوگی، نیب
- آئینی ترمیم لانا تو دُور، انہوں نے سوچا کیسے جب تک ہم ہیں ایسا بل پیش کر سکیں؟ گنڈاپور
- آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کی ٹرافی کل لاہور پہنچے گی
- کراچی میں پولیس مقابلوں میں 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- ہائی وے پر رانگ وے آنے والے موٹرسائیکل سوار 2 افراد سلپ ہونے سے جاں بحق
- خیبر پختونخوا؛ سرکاری وکلا کا کل عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان
- ’سن آف کونکرڈ‘ نامی طیارے کا ایک اور سنگِ میل
- پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کر دی گئی
- چیمپیئنز ٹرافی؛ انتظامات کے جائزے کیلیے آئی سی سی وفد آج پاکستان پہنچے گا
- طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کا قتل؛ گرفتار شوٹرز کے سنسنی خیز انکشافات
- اے این ایف آپریشنز؛ 24 گھنٹوں میں 15 کروڑ سے زائد مالیت کی سیکڑوں کلو منشیات برآمد
- سانپوں کے ساتھ سالگرہ منانے والے شخص کی ویڈیو وائرل
- جشن میلاد النبیؐ؛ کوئٹہ میں سکیورٹی سخت، موبائل فون سروس معطل
- دِیر؛ بازار میں آتشزدگی سے 10 دکانیں خاکستر، آگ پھیلنے کا خدشہ
- ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے ایس آئی ایف سی کا تعاون، خام مال کی تیاری کیلیے پلانٹس لگانے کا فیصلہ
- کراچی اور پشاور ایئر پورٹس سے 2مسافر گرفتار، صابن کی ٹکیوں میں رکھی منشیات برآمد
- منی پور میں خانہ جنگی کی صورتحال، فسادات پر مودی سرکار کی مجرمانہ خاموشی
انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی: زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے کی غرض سے متعلقہ ریگولیٹر کی مبینہ خریداری سرگرمیوں، آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر سے ایکسپورٹرز کی اپنی برآمدی ترسیلات بھنانے کا عمل رکنے جیسے عوامل کے باعث پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی دوبارہ پیش قدمی رہی۔
بیرونی معاونت میں سست روی اور واجب الادا قرض پر موخر ادائیگیوں کی سہولت نہ ملنے جیسے عوامل مارکیٹ پر اثرانداز رہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 11پیسے کے اضافے سے 278روپے 64پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اس کے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈیمانڈ سپلائی یکساں ہونے سے ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 279روپے 75پیسے کی سطح پر مستحکم رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔