- ایکس اکاؤنٹ پوسٹ پر عمران خان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ درج
- لاہور؛ سوتیلی ماں کے مبینہ تشدد سے 8 سالہ بچی جاں بحق
- ایک ہی گھر سے چوتھا جنازہ، وادی نیلم حادثے میں زخمی خاتون انتقال کرگئیں
- وفاقی حکومت کا صوبائی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں پر 17.84 تک شرح سود کا اعلان
- ایک ہفتے تک کراچی میں بارش کا امکان نہیں، محکمہ موسمیات
- زمین کے گرد آنے والا ’دوسرا چھوٹا چاند‘
- پشاور؛ مشتعل مظاہرین کا گرڈ اسٹیشن پر پتھراؤ کے بعد قبضہ
- عدالتی اصلاحتی ترامیم، چیف جسٹس کی تقرری آرمی چیف کی طرح ہوگی
- خاتون پولیو ورکر پر تشدد، چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ عملے کے خلاف مقدمہ درج
- وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے نئے معاونین خصوصی کو قلمدان تفویض
- شرح سود میں کمی ناکافی، معیشت کی ترقی میں بجلی کی قیمت رکاوٹ ہے، تاجر رہنما
- ٹویٹر پر دھمکی آمیز پوسٹ، عمران خان کا ایف آئی اے ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار
- مجھے تھکا ہوا نظام تعلیم ملا ہے، صوبائی وزیر
- غیر معمولی سائنسی تجربات کو ’اگ نوبل انعام‘ سے نواز دیا گیا
- قومی بچت کی اسکیموں پر شرح منافع میں کمی کا اعلان
- حیدرآباد؛ ڈاکوؤں نے پولیو ٹیم کو لوٹ لیا
- منکی پاکس کی روک تھام کیلیے اقدامات مزید سخت کردیے گئے
- بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی سے توشہ خانہ 2 کیس کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل
- سویڈن کی تارکین وطن کو انوکھی پیشکش؛ ایک کروڑ روپے لو اور ملک چھوڑ دو
- مستقبل کی معیشت ٹیکنالوجی پر منحصر ہے، احسن اقبال
یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں،وفاقی وزیرصنعت و پیداوار
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں، سرکاری ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹور کارپوریشن اور سیکرٹری صنعت و پیداوار بھی شریک تھے۔
وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کو بند کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں بلکہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی تنظیم نو کے مختلف آپشنز پر کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شفافیت لانے کے لیے سبسڈی کا نیا طریقہ کار وضع کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ یو ایس سی بند کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی یکطرفہ اقدام نہیں کیا جائے گا۔
رانا تنویز حسین نے کہا کہ تمام فیصلے ملازمین سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوں گے اور تمام گورنمنٹ ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔