ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے ہیڈ محررز کے لیے  نئے احکامات جاری کر دیے

اسٹاف رپورٹر  پير 2 ستمبر 2024
فوٹو- فائل

فوٹو- فائل

  کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کے نئے احکامات کے تحت تھانے کے ہیڈ محررز تین ماہ کے لیے پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر تھانے کے تفتیشی افسر ایس آئی او اور ایس پی شعبہ تفتیش کی نگرانی اور کمانڈ کے تحت فرائض انجام دینے کا مجاز ہوگا۔

ہیڈ محررز تھانے کے تفتیشی افسر کے کنٹرول اور نگرانی میں تھانے کے ریکارڈ کیپر اور دیگر املاک کے محافظ کے طور پر اور دیگر ریکارڈ کو مرتب کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

ہیڈ محرر آپریشن برانچ کی واچ اینڈ وارڈ کی تعیناتی سے متعلق کوئی کام نہیں کرے گا اور نا ہی تعیناتی کی چیکنگ کے لیے تھانے سے باہر جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔