- مالی سال کے آغاز سے ہی عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ
- لاہور؛ اپنے ہی دوست پر شک کی بنیاد پر تشدد کرنیوالے ملزمان گرفتار
- پاکستان میں سیاسی بحران کے معیشت پر اثرات
- ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے 32 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری
- ایس آئی ایف سی کے تحت سیاحت میں سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے اقدامات کا فیصلہ
- کم سن بچی کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کرنے والا رشتے دار گرفتار
- پنجاب میں موسم گرم اور خشک، مون سون بارشوں کا امکان نہیں
- غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہیں. وزیرِ اعظم
- کراچی میں آئندہ 3روز موسم جذوی ابرآلود اور صاف رہنے کا امکان
- راولپنڈی، مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے 2 نوجوان طالبعلم نکلے
- پی ٹی آئی ایم این ایز کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار
- فیصل آباد کے قریب منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 اہم کارندے گرفتار
- ڈھاکا سے باکو جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
- عمران خان جتنی دیر جیل میں رہیں گے ان کی جان کو خطرہ ہے، عمر ایوب
- آسٹریلوی حکام کو ’بزدل مجرم‘ کی عالمی سطح پر تلاش
- اسپین؛ تعمیراتی کام کے دوران 26 ہزار سال قدیم قدموں کے نشانات دریافت
- مسواک زیادہ بہتر یا ٹوتھ برش؟ سائنسدانوں نے بتادیا
- اوزون آلودگی سے جنگلات کی نمو میں کمی کا انکشاف
- سعودی عرب میں دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ
- شادی کی تقریب میں نشے میں دھت پولیس اہلکارکی فائرنگ، نوجوان جاں بحق
کولکتہ خاتون ڈاکٹر زیادتی قتل کیس؛ ملزم کی جیل میں انوکھی فرمائشیں
نئی دہلی: بھارتی شہر کولکتہ میں لیڈی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کرنے والے سفاک ملزم نے جیل میں انوکھی فرمائشیں کرنا شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ جنسی زیادتی قتل کیس کے گرفتار ملزم سنجے رائے نے جیل میں سبزی روٹی کھانے سے انکار کرتے ہوئے اپنی من پسند ڈش منگوالی۔
ملزم سنجے رائے نے کہا کہ مجھے سادہ کھانے پسند نہیں اور میں سبزی روٹی کھانے کا بالکل عادی نہیں ہوں۔ مجھے چائنیز ڈش چاؤمین کھانی ہے۔
جیل انتظامیہ نے ملزم سنجے رائے کو بتایا کہ تمام قیدیوں کے لیے ایک ہی کھانا تیار کیا جاتا ہے اور وہی کھانا کھانا پڑتا ہے۔
جیل حکام نے مزید کہا کہ اگر آپ کو آج کے مینیو کے مطابق دال چاول کھانے ہیں تو کھائیں ورنہ اور کچھ نہیں ملے گا۔
قبل ازیں سنجے رائے نے سونے کے لیے نرم بستر اور صاف جگہ کا مطالبہ بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ گرفتاری کے وقت بھی سنجے رائے نے کہا تھا کہ مجھے لے جاؤ اور پھانسی پر چڑھا دو ورنہ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔
واضح رہے کہ 9 اگست کو کولکتہ کے آر جی کار اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا جس پر سنجے رائے کو حراست میں لیا گیا تھا جو ایک پولیس رضاکار بھی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔